• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عابد علی نے شاندار کارکردگی کا کریڈٹ ڈومیسٹک کرکٹ کو دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چٹاگانگ ٹیسٹ کے مین آف دی میچ عابد علی کا کہنا ہے کہ مین آف دی میچ بننے کی بہت خوشی ہے، کریڈٹ ڈومیسٹک کرکٹ کو جاتا ہے،دوسری اننگز میں سنچری مکمل نہ کر سکا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔ اس سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان نے میچ جیت لیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کی پرفارمنس اب ماضی کا حصہ بن چکی اب ڈھاکامیں بھی پازیٹو مائنڈ سے کھیلنا ہے ، عبداللہ شفیق کو ڈبیو کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ اہم ہے، کوشش ہے کہ پوائنٹس ٹیبل میں اوپر کی طرف بڑھتے جائیں۔ عابد علی91 رنز پر آئوٹ ہوکر دونوں اننگز میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل نہ کرسکے۔ اگر وہ دوسری اننگز میں بھی سنچری بنانے میں کامیاب ہو جاتے تو وہ ایسا کرنے والے والے پاکستان کے 10ویں بیٹسمین بن جاتے۔ ان میں سے یاسر حمید نے یہ اعزاز اپنے اولین ٹیسٹ میں حاصل کیا تھا۔ عابد علی پاکستان کے ساتویں بیٹسمین ہیں جو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بناتے بناتے رہ گئے۔ ان سے قبل حنیف محمد، ظہیر عباس، محسن خان، سعید انور، یونس خان اور محمد حفیظ کے ساتھ یہ بدقسمتی رہی تھی۔

تازہ ترین