• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید صفدر کی صوفیانہ کلام پڑھتے نئی ویڈیو


مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے کی گلوکاری کی صلاحیتوں سے تو سب ہی واقف ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنے بڑوں کی قبر پر صوفیانہ کلام پڑھ کر خوبصورت سماں باندھ دیا۔

جنید صفدر نے شادی کی تقریبات کے آغاز سے قبل مانسہرہ میں اپنے بڑوں کی قبروں پر فاتحہ پڑھی اور اس موقع پر خوبصورت کلام بھی پیش کیا۔

انہوں نے  حضرت پیر مہر علی شاہؒ  کا مشہورِ زمانہ کلام ’اج سک متراں دی ودھیری اے‘ پڑھا اور وہاں موجود حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

اس سے قبل 2019 میں بھی نواز شریف کی قید کے دوران انہوں نے صوفیانہ کلام پیش کیا تھا جسے سننے والے حیران ہوگئے تھے۔

2019 میں انہوں نے  میاں محمد بخش کی نظم اپنی سُریلی آواز میں پڑھی تھی، اس مرتبہ جنید صفدر نے پیر مہر علی شاہ کے کلام کا انتخاب کیا۔

خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے، شادی سے قبل قوالی نائٹ میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کی گائیکی کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

تازہ ترین