• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ اور امریتا کے بعد دو اور بالی ووڈ اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اور امریتا اروڑا کے بعد اب اداکارہ ماہیپ کپور اور سیما خان کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے رپورٹ کے مطابق، اداکارہ کرینہ کپور اور ان کی بہترین دوست امریتا اروڑا کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکے چند گھنٹے بعدہی ماہیپ کپور اور سیما خان کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ماہیپ کپور جو کہ پیشے سے جیولری ڈیزائنر ہیں اور اداکار سنجے کپور کی  اہلیہ ہیں جبکہ فیشن ڈیزائنر سیما خان سہیل خان کی اہلیہ ہیں، یہ دونوں  پچھلے سال نیٹ فلکس کی سیریز ’دی فیبیولس لائوز آف بالی ووڈ وائوز‘  میں نظر آئی تھیں۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئےسنجے کپور  نے بتایا کہ ’ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان میں کورونا کی ہلکی علامات بھی موجود ہیں اور ابھی وہ آئسولیشن میں ہیں‘ ۔

بھارتی میڈیا نے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ ان سب اداکاراؤں میں سیما خان کو سب سے پہلے کورونا ہوا تھا ۔ 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ’ 8 دسمبر کو ہدایتکار کرن جوہر کے گھر پر ایک  پارٹی تھی جہاں کرینہ اور امریتا نے بھی شرکت کی تھی۔

بی ایم سی کا کہنا ہے کہ سیما میں کورونا وائرس کی معمولی علامات تھیں اور 11 دسمبر کو سیما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور اسی دن کرینہ اور امریتا نے بھی اپنا ٹیسٹ کروایا اورپھر پیر کو ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آگئی تھی۔

ماہیپ کپور، سیما خان، کرینہ کپور اور امریتا اروڑہ کے علاوہ کرن جوہر کی پارٹی میں ملائکہ اروڑہ، عالیہ بھٹ اور ارجن کپور بھی موجود تھے۔ 

واضح رہے کہ ممبئی کی میونسپل کارپوریشن ان اداکاراؤں سے رابطے میں آنے والے تمام افراد کو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرینہ اور امریتا دونوں کرن جوہر کی پارٹی میں بھی گئی تھیں، بی ایم سی نے دونوں اداکاروں سے رابطے میں رہنے والوں کا پتہ لگانا شروع کر دیا ہے۔

ان اداکاراؤں کے رابطوں سے کچھ اور مشہور شخصیات کی رپورٹس بھی آ سکتی ہیں۔ 

تازہ ترین