• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن جوہر کا گھر کورونا پھیلانے کا مرکز؟ فلم ساز نے لب کشائی کردی

بھارتی فلم ساز کرن جوہر - فوٹو: فائل
بھارتی فلم ساز کرن جوہر - فوٹو: فائل

بھارتی فلم ساز و نامور ہدایتکار کرن جوہر نے اپنے گھر کو کورونا وائرس کا مرکز کہنے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کرینہ کپور خان اور امریتا ارورا کورونا وائرس کا شکار ہوئیں تھیں۔

ان کے بارے میں بتایا جارہا تھا کہ انہوں نے کورونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ممبئی میں پارٹیز میں شرکت کی۔ 

تاہم بعد میں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں ان دونوں اسٹارز نے فلم ساز کرن جوہر کے گھر پر پارٹی کی، جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر کرن کے گھر کو کورونا وائرس پھیلانے کا ’ہاٹ اسپاٹ‘ قرار دے دیا گیا۔

اس پر کرن جوہر نے سخت ردِ عمل دیا ہے اور اپنےگھر پر ہونے والی بیٹھک کو پارٹی کہنے پر انہوں نے وضاحت دی ہے کہ 8 لوگوں کی ملاقات پارٹی نہیں ہوتی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کے اہلِ خانہ نے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں اور تمام افراد کے یہ ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام لوگو ذمہ دار ہیں اور جب ملاقات ہوئی تو اس وقت تمام لوگوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے، تاہم میری میڈیا کے کچھ لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ حقائق جانے بغیر خبر نشر کرنے میں تحمل کا مظاہرہ کریں۔  

تازہ ترین