• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شہری نے سابقہ محبوبہ کو بے ہوش کرکے رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرلی

سابقہ محبوبہ کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کرکے اس کی آنکھ کی مدد سے اسمارٹ فون کو ان لاک کرکے اس کے اکاؤنٹ سے رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر چینی شہری کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

 یہ عجیب و غریب واردات گزشتہ سال 26 دسمبر 2020 کو ہوئی تاہم یہ کیس حال ہی میں چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

28 سالہ ہوانگ موہوئی، جوکہ چین کے صوبے گوانگزی کے شہر ہیپو کا رہائشی ہے، اس نے ڈانگ نامی اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو نشہ آور چیز کھلا کر پہلے اسے بے ہوش کیا اور اس کے بعد اس کی آنکھوں کو کھول کر اس کا اسمارٹ موبائل فون ان لاک کرکے اس کے اکاؤنٹ سے 23 ہزار 500 ڈالر کے مساوی رقم ہتھیالی۔

رپورٹ کے مطابق ہوانگ موہوئی نے ایسا اس لیے کیا تاکہ وہ جوئے کے قرض کو اتارسکے۔

تازہ ترین