• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی فائنل، محمد ہریرہ کی نماز پڑھتے تصویر وائرل

فوٹو، ٹوئٹر
فوٹو، ٹوئٹر

قائد اعظم ٹرافی کے ڈے اینڈ نائٹ فائنل کے دوسرے دن محمد ہریرہ کی میدان میں نماز پڑھتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین محمد ہریرہ کے ویسے ہی ہر جانب چرچے تھے اب انہوں نے گراؤنڈ میں نماز پڑھ کر بھی اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔

 خیال رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے دوسرے دن محمد ہریرہ حیدر علی کی نصف سنچریوں کی بدولت ناردرن نے دو وکٹ پر 184 رنز بنالیے۔ خیبر کی ٹیم پہلی اننگز میں 374 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

واضح رہے کہ قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیسٹ اسٹار شعیب ملک کے بھتیجے محمد ہریرہ  نے فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

19 سالہ محمد ہریرہ کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری تھی، نوجوان بیٹر محمد ہریرہ نے اولین سیزن میں ہی صرف 327 گیندوں پر ٹرپل سنچری اسکور کی۔

اس سے قبل جاوید میانداد 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں، مجموعی طور پر نوجوان بیٹر دنیا کے آٹھویں کم عمر ترین ٹرپل سنچری میکر ہیں۔

تازہ ترین