• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی ؟ اعداد و شمار سامنے آگئے


کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟، محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش فیصل بیس میں 23.5، مسرور بیس 17 اور ناظم آباد میں 16.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

یونیورسٹی روڈ 16، گلشن حدید 15، اولڈ ایئرپورٹ 14.7، جناح ٹرمینل 13، نارتھ کراچی 12.3، اورنگی ٹاؤن 12.5، سرجانی ٹاؤن 12.4، کیماڑی میں 2، سعدی ٹاؤن 11 اور سپر ہائی وے 10.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 کل دوپہر تک ہلکی تا درمیانے درجے کی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔ شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے اور موجوہ درجہ حرارت17ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

تازہ ترین