• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو باگو، ڈنڈا بردار سیکڑوں افراد یوریا کھاد سے بھرا این ایل سی کا ٹریلر لوٹ کر فرار

ٹنڈو باگو (سلیم میمن /نامہ نگار ) ٹنڈو باگو کے انتہائی مصروف علاقے ڈیہی روڈ پر مبینہ طور پرڈنڈا بردار سیکڑوں افراد یوریا کھاد سے بھرا این ایل سی کے ٹریلر سے کھاد کی بوریاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو باگو کے کھاد ڈیلر جئے ہرکاش کا کھاد کا ٹریلر ٹنڈو باگو آیاتھا اور این ایل سی کا ٹریلر ڈیہی روڈ پر کھاد ڈیلر کے گودام پر پہنچا تو اچانک سیکڑوں کی تعداد میں مقامی زمیندار اور شہریوں نے گودام کے باہر کھڑے ٹریلر کا گھیراو کرلیا اور مبینہ طور پر ٹریلر پر چڑھ کر کھاد کی 600بوریاں دن دیہاڑے لوٹ کر فرار ہوگئے کھاد کے ٹریلر کی لوٹ مار کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں تماشائی بھی پہنچ گئے جس کے باعث ڈیہی روڈ پر دونوں اطراف ٹریفک معطل ہوگئی کھاد ڈیلر کی جانب سے بروقت پولیس کو اطلاع دی گئی تاہم پولیس جائے وقعہ پر پہنچنے کے باوجود خاموش تماشائی بن کر کھڑی رہی اور کھاد کی لوٹ مار کرنے والے ڈنڈا بردار افراد ٹریکٹر ٹرالیوں ،ویگو ڈالے ،کاروں ، چنگچی رکشہ ، موٹر سائیکلوں اور گدھا گاڑیوں میں لوٹی ہوئی کھاد کی بوتیاں لادہ کر فرار ہوگئے کھاد ٹریلر کی لوٹ مار کے دوران شہری موبائل فون سے کھاد لوٹنے والوں کی وڈیوز بناتے رہے رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا کہ کھاد ٹریلر کی لوٹ مار کرنے والوں بیشتر افراد کی موبائل فوں کے وڈیوز سے شناخت ہوگئی ہے اور مزید وڈیوز ملنے پر لوٹ مار کرنے والوں کی شناخت کی جارہی ہے پولیس کے مطابق فوجی ادارے این ایل سی کے افسران کے آنے کے بعد لوٹ مار میں ملوث افراد کیخلاف ایف آی آر درج کی جائیگی۔

سندھ بھر سے سے مزید