• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”بنو“ کی آخری قسط آج شام ”جیو ٹی وی“ پر نشر کی جائیگی

کراچی (جنگ نیوز) پہلی ہی قسط سے ناظرین پر اپنا سحر طاری کرنے والی ”جیو ٹی وی“ کی مقبول ڈرامہ سیریل ”بنو“ اب اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ ڈرامے کی آخری قسط شام 7 بجے پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشرکی جائے گی۔ عبداللہ کادوانی اور اسدقریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے بینر تلے تخلیق کئے گئے اس ڈرامے میں خاندانی رشتوں کے درمیان اُلجھی ہوئی ظلم و ستم کی دِل دہلا دینے والی کہانی پیش کی گئی جس میں پیار کرنے والوں کو زندگی کے ہر قدم پر سمجھوتے اور قربانیاں دیتے دکھایا گیا۔طاہر نذیر اور اطہر انصاری کے قلم کی تحریر میں خاندان کی بدسلوکی، بدتمیزی، انتقام، ناراضی، جذبات اور احساسات کے ایسے موڑ دکھائے گئے جس میں ناظرین پوری طرح ڈوبے نظر آئے۔ ایک حادثہ کس طرح سائبان چھین کر کسی کی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے، وقت کے ساتھ کس طرح سے رشتے بدل کر ناقابل برداشت ہو جاتے ہیں اِن تمام پہلوؤں کی معروف ہدایتکار علی اکبر نے شاندار انداز سے عکاسی کی ہے۔ ایم مجتبیٰ کی شاعری، ساحر علی بگا کی موسیقی، آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کی مدھر آوازوں نے ڈرامے کے مرکزی گیت کے ذریعے سیریل میں چھپے درد کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا۔ ڈرامے کی کاسٹ میں نمرہ خان، سیمی پاشا، حمیرہ بانو، فرقان قریشی، فرحان، نوال سعید، مریم نور، رابعہ نورین، ہاشم بٹ، شجیر الدین، عائشہ گل، محمود جعفری، یاسر اسلم، تالیا جان اور صبا نے ایسی یادگار پرفارمنس دی جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں گے۔

اہم خبریں سے مزید