• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملے قانونی اصولوں کی خلاف ورزی، جاپان

ٹوکیو(عرفان صدیقی) جاپان نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے،ٹوکیو میں سرکاری ذرائع کے مطابق جاپانی حکام نے اس صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ حملے عالمی قانونی اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہو سکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ جاپان کے اس بیان کو سفارتی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ماضی میں جاپان اکثر عالمی سلامتی کے بڑے معاملات پر امریکا کے موقف کے قریب رہتا آیا ہے، تاہم اس بار جاپان کے وزیر اعظم سَنے تاکائیچی نے حملوں کی کھل کر حمایت کرنے سے گریز کیا ہے، حکومتی حلقوں کے مطابق جاپان کی موجودہ ترجیح اپنے شہریوں کے تحفظ اور توانائی کی فراہمی کو محفوظ بنانا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ جاپان کے لیے توانائی کے حوالے سے انتہائی اہم خطہ ہے کیونکہ جاپان اپنی تیل کی ضروریات کا بڑا حصہ اسی علاقے سے درآمد کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید