• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پبلک سروس کمیشن نے بڑی تعداد میں اسامیاں مشتہر کر دیں

کراچی (اسد ابن حسن)سندھ پبلک سروس کمیشن نے بڑی تعداد میں اسامیاں مشتہر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن نے بڑی تعداد میں صوبے کے مختلف سرکاری محکموں میں اسامیوں پر بھرتی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ اسامیوں کی مجموعی تعداد 179 ہے۔ ان بھرتیوں میں جو کوٹہ مختص کیا گیا ہے ان میں دیہی 85، شہری 56 اور بقیہ اوپن میرٹ اور مخصوص افراد کے لئے ہے۔ امیدوار کی عمر 21سے 30برس رکھی گئی ہے۔ جن محکموں میں بھرتیاں کی جائیں گی ان میں سندھ پبلک پروکیورمنٹ اتھارٹی، محکمہ صحت، سندھ پبلک سروس کمیشن، ڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ آف پرسنز، محکمہ ثقافت و سیاحت اور ایگریکلچرل سپلائی اینڈ پرائسز ڈپارٹمنٹ شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید