اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ، سرکاری افسران کی گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی 46ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (MCMC) کیلئے گریڈ 18کے نامزد افسران میں ردوبدل ،21 افسران کی اضافی نامزدگی ،جن میں ا وایم جی،پولیس، انفارمیشن گروپ ،نج کاری کمیشن، سندھ اورآزاد کشمیر حکومت کے افسران شامل ہیں ۔ نامزد افسروں میں او ایم جی کی افسر سیکشن افسر خزانہ ڈویژن مریم ایوب‘پو لیس سروس کے افسر سی ٹی او اسلام آباد حمزہ ہمایوں، انفارمیشن گروپ کے گریڈ 18 کے چار افسران، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایس اے اسلام آباد اقصٰی شوکت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی احسان اللّٰہ شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر اے پی پی سی آصف علی رضا شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر آر آئی او پی آئی ڈی کوئٹہ عبدالسلام ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر نجکاری کمیشن سیف الرحمان مروت، ڈپٹی کمشنر انڈس واٹر وزارت آبی وسائل عدنان محمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل آفس کراچی وزارت انسانی حقوق علی اکبر ابرو شامل ہیں۔