کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر سرمد علی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور سینیٹ سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال ہوا، دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی سلیم بلوچ نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور پبلک ہیلتھ انجینیرنگ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔