• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء حسین شاہ پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد( رانا غلام قادر)حکومتِ پاکستان نے ضیاء حسین شاہ کو 16فروری 2026سے چار سال کے لیے پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے) کا چیئرمین مقرر کر دیا ۔ضیاء حسین شاہ اس تقرری سے قبل پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی میں ممبر (ایگزیکٹو) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ انہیں جوہری سلامتی ، تابکاری سے تحفظ اور ریگولیٹری امور کے شعبوں میں وسیع پیشہ ورانہ تجربہ حاصل ہے۔ اپنے تیس سال سے زائد عرصے پر محیط کیریئر کے دوران انہوں نے اہم تکنیکی اور انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دیں اور پاکستان میں جوہری تحفظ کے معیارات کو مضبوط بنانے اور ریگولیٹری نگرانی کو مؤثر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید