کراچی (جنگ نیوز) ”جیو ٹی وی“کی ایک اور دلکش پیشکش نئی ڈرامہ سیریل ”خوش نصیبی“ کا پیار بھرا ٹیزر منظرِ عام پر آگیا ہے جس کے بعد ناظرین میں ڈرامے کیلئے دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔ مایہ ناز ہدایت کار بدر محمود اور ارسلان ذیشان کی مشترکہ کاوش یہ ڈرامہ اپنی منفرد کہانی اور دلکش انداز کے باعث شائقین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔جیو ٹی وی کی اس نئی پیشکش کو بہت جلد ناظرین کیلئے نشر کیا جائے گا جس کا ڈرامہ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔