• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 بڑی ایئر لائنز کی یومیہ 2100 پروازوں کے مقابل اب یومیہ 369 اوسط پروازیں

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) مشرق وسطی کی 5 بڑی ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہیں اور پروازیں غیر معمولی حد تک کم ہو کر رہ گئی ہیں۔ اس نمائندے کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایران پر امریکی اسرائیلی حملے سے قبل قطر ایرویز کی یومیہ 583، فلائی دبئی 343، اتحاد ایئر ویز 334، ایمریٹس 531، اور ایئر عربیہ کی روزانہ 305 پروازیں آپریٹ کی جاتی تھیں۔ جنگ کے بعد 28 فروری کو صورتحال جزوی متاثر ہوئی تھی تاہم یکم مارچ کو ان پانچوں ایئر لائنز کے محض 32 طیارے اڑان بھر سکے۔ کچھ ایئرپورٹس پر فلائٹ اپریشن جزوی بحال ہونے کے بعد بھی صورتحال تاحال نارمل نہیں ہوسکی۔ یکم مارچ سے 8 مارچ تک ایئر عربیہ کی 481، ایمریٹس 1270، اتحاد 229، فلائی دبئی 865 اور قطر ایئر کی 107 پروازیں اڑائی جا سکی ہیں۔ 8 دن میں مجموعی طور پر 2952 پروازوں کی ایک دن کی اوسط 369 سامنے آئی ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں پروازوں کے اپریشن میں مزید بہتری ائے گی۔

اہم خبریں سے مزید