• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک: میئر ممدانی کے گھر پر بم حملہ داعش سے متاثرہ دہشت گردی قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) نیویارک: میئر ممدانی کے گھر پر بم حملہ ’داعش سے متاثرہ دہشت گردی‘ قرار۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر ہفتے کے روز انتہائی دائیں بازو کے مظاہرین اور ان کے مخالفین کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دوران دو دستی بم پھینکے جانے کے واقعے کی تحقیقات اب ’’داعش سے متاثرہ دہشت گردی‘‘ کے طور پر کی جا رہی ہیں۔ یہ بیان نیویارک کے پولیس کمشنر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر جیسیکا ایس ٹش نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ ان میں سے کم از کم ایک آلہ (جو کہ خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا) میں TATP (ٹرائی ایسیٹون ٹرائی پر آکسائیڈ) نامی خطرناک اور انتہائی غیر مستحکم دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔
اہم خبریں سے مزید