• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا ممکنہ طور پر ایران کی حمایت کر سکتا ہے

اسلام آباد( صالح ظافر)مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ شمالی کوریا ممکنہ طور پر ایران کی حمایت کر سکتا ہے، خصوصاً اس تنازع میں جس میں امریکااور اسرائیل بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق شمالی کوریا اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک روابط موجود ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ شمالی کوریا نے ایران کو جدید ڈرونز، میزائل سسٹمز اور متعلقہ ٹیکنالوجی فراہم کی ہے، جب کہ بعض ہتھیاروں کے نظام کی فراہمی بھی اسی تعاون کا حصہ رہی ہے۔تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم “Engineering Facts Post” کے مطابق اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا حوالہ دیا جا رہا ہے، لیکن اب تک پیانگ یانگ کی جانب سے یا کسی آزاد بین الاقوامی تصدیق کے ذریعے براہ راست فوجی مداخلت کی واضح تصدیق نہیں ہوئی۔عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید جنگوں میں اتحادی ممالک کی حمایت مختلف شکلیں اختیار کر سکتی ہے، جن میں سیاسی حمایت، انٹیلی جنس تعاون، سائبر آپریشنز یا ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل ہوتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید