• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد کا ایران جنگ میں فریق نہ بننے، بورڈ آف پیس چھوڑنے کا مطالبہ

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) اپوزیشن اتحاد اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے حکومت سے بورڈ آف پیس سے فوری نکلنے، ایران جنگ میں فریق نہ بننے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لینے اور شاہ خرچیاں بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں سلمان اکرم راجہ، بابر اعوان علامہ راجہ ناصر عباس نے پیر کے روز پریس کانفرنس کی۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس وقت خلیجی ممالک میں غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، خطے پر بربریت مسلط کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمان میں ہونے والی گفتگو نتیجے ہر پہنچنے والی تھی مگر صہہونی قوتوں نے سب تہس نہس کر دیا، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اپنا کردار ادا کرے کیونکہ ہم ایک ایٹمی قوت ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں اداروں اور عوام کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کیا جا رہا ہے، ملک میں جھوٹ کے ذریعے انتشار برپا کیا گیا اور عوام پر ایک جعلی جھوٹی حکومت مسلط کر دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید