• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ایف آئی اے نے زونل ہیڈ کوارٹر سندھ کا دورہ کیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے ایف آئی اے زونل ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ زون شکیل درانی ، قائم مقام ڈائریکٹر سندھ زون ون ڈاکٹر فاروق احمد، ڈائریکٹر سندھ زون ٹو نوید نثار خواجہ اور سندھ زون ون کے تمام سرکل سربراہان نے شرکت کی جبکہ پورے پاکستان سے تمام ڈائریکٹرز اور سرکل سربراہان نے بذریعہ زوم میٹنگ شرکت کی۔قائم مقامڈایئریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ون ڈاکٹر فاروق احمد نے اس حوالہ سے ڈایئریکٹر جنرل ایف آئی اے کو تفصیلی بریفنگ دی اور متعلقہ سرکل سربراہان نے جائزہ پیش کیا -ڈی جج ایف آئی اے نے حال ہی میں ہونے والی حوالہ ھنڈی اور امریکی ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا اور اس میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی-انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے خلاف جاری تحقیقات اور مقدمات کا بھی جائزہ لیا اور آڈٹ پیرا کی روشنی میں جاری تحقیقات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور مالیاتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ مشتبہ ٹرانزیکشن رپورٹس کا بھی جائزہ لیا اور ان پر بلا تاخیر کارروائی اور جلد از جلد ان کو منطقی انجام (بشمول مقدمات کے اندراج) تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید