اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرقہ وغیرہ کی وارداتو ں کے دوران شہریوں کو تین گاڑیوں، تین موٹرسائیکلوں، نقدی ، موبائل فونز اوردیگر اشیاسے محروم کردیاگیا۔تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے سے دانیال، آئی ایریا کے علاقے سے شاہ زیب، عبدالقدیرکے موٹرسائیکلوں جب کہ تھانہ کوہسار کے علاقے سے فرح کی منی پچاور،تھانہ نون کے علاقے سے اختر کی کی گاڑی ،تھانہ کھنہ کے علاقے سے تنویر کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں شہری کو نشہ آوور شے پلا کر اسکا موبائل چوری کرلیا گیا۔تھانہ نون کے علاقے سےجوہر کا سامان چوری ہوگیا۔دوسری جانب تھانہ رمنا کے علاقے میں صابر سے نقدی وموبائل،ترنول کے علاقے میں ساجد سے نقدی وموبائل، نون کے علاقے میں جمشید خان سے موبائل،تھانہ سہالہ کے علاقے میں زین سے موبائل چھین لیاگیا، پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں ۔