• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ انہار ملتان میں کروڑوں روپےکی جعلی ادائیگیوں کیخلاف انکوائری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل انیٹی کرپشن پنجاب نے محکمہ انہار ملتان میں کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیوں کا نوٹس لے لیا اور انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ضلع جھنگ کے رہائشی عمر حیات سمیت دیگر نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ محکمہ انہار ملتان میں مشینری کی مرمت فیول کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے ۔جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان حیدر عباس وٹو ملتان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل مزمل امام پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو اس معاملے کی چھین بین کرے گی اور انکوائری کی رپورٹ ڈی اینٹی کرپشن پنجاب کو پیش کی جائے گی۔
ملتان سے مزید