• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر اور جنرل سیکرٹری میں تنازع برقرار

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے درمیان تنازع برقرار ۔ صدر نے جنرل سیکرٹری کے مہمان خصوصی کو ظہرانے کی تقریب سے لاتعلقی کا خط لکھ دیا ہے اور صدر کی جانب سے سالانہ عشائیہ ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ملتان کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نئے چیمبرز کی الاٹمنٹ کے معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدگی ختم نہ ہوسکی۔ صدر بار کی جانب سے سالانہ عشائیہ کو ملتوی کردیا گیا ہے لیکن سیکرٹری بار کی جانب سے سالانہ عشائیہ کو ظہرانے میں تبدیل کرتے ہوئے آج دوپہر کو منعقد کرنے اور صدر سپریم کورٹ کو مہمان خصوصی ہونے کا اعلان کر دیا جس پر صدر بار سید یوسف اکبر نقوی نے صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کو لیٹر لکھا ہے کہ سیکرٹری بار نے آپ کے عہدے کو بے توقیر کرنے کی کوشش کی ہے اور بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کافی عرصے سے شرکت نہیں کر رہے ہیں اور ایگزیکٹو باڈی کی منظوری کے بنا مدعو کر لیا گیا ہے جبکہ ایگزیکٹو باڈی اس سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے اور شرکت نہیں کرے گی ۔
ملتان سے مزید