• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات، پشاور میں تھانہ پر حملہ کے معاملے پر متعلقہ حکام طلب

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) بلدیاتی انتخابات، پشاور میں تھانہ پر حملہ کے معاملے پر متعلقہ حکام طلب،حملے کی ویڈیو الیکشن کمیشن میں چلائی گئی، حکام جواب دیں،اگلی سماعت پر آرڈر کرینگے، چیف الیکشن کمشنر، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات میں پشاورکے پولنگ اسٹیشن پر حملے کے معاملہ کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، وکیل ارشد علی نے کہا کہ مرکزی ملزم ارشد علی کی سیشن کورٹ میں سماعت ہے وہ اسلئےحاضر نہیں ہو سکے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئندہ ارشد علی کمیشن کے سامنے حاضر ہوں جب تک انہیں استثنیٰ نہ دی جائے انکی پیشی لازمی ہے ، اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے واقعہ کی رپورٹ پیش کردی،پولنگ اسٹیشن پر حملے کی ویڈیو الیکشن کمیشن میں چلائی گئی جس میں ارشد علی پولنگ اسٹیشن پر حملہ کرتا دکھائی دے رہا ہے ، اس نے بیلٹ بکس کو زمین پر مار کر کھولا اور بیلٹ پیپرز نکال کر پھاڑ دیئے ، سپیشل سیکرٹری نے کہا کہ ارشد علی بیلٹ پیپرز باہر لے گیا اور پھاڑ کر پھینکے واقعہ میں ایف سی بالکل دکھائی نہیں دی۔

اہم خبریں سے مزید