• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد، نتھیا گلی، ایوبیہ میں برفباری، سردی میں اضافہ، رابطہ سڑکیں بند

ایبٹ آباد(نمائندہ جنگ)ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات نتھیا گلی،ایوبیہ، خانسپور میں برف باری کا سلسلہ جاری،سردی کی شدت میں اضافہ،ایبٹ آباد مری روڈ سمیت رابطہ سٹر کیں ٹریفک کے لئے بند ہو گئی۔سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کی غفلت سے مختلف دیہاتوں کے عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔رابطہ سڑکوں کی بندش اور بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مشینری برفباری سے متاثرہ شاہراہ سے برف ہٹانے میں مصروف،گلیات میں برفباری کا پانچویں سلسلہ سی دو انچ تک برف پڑ ھ چکی ہے۔موسم سرما کے آغاز سے شہر میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ایبٹ آباد کے پرفضا سیاحتی علاقہ نتھیا گلی،ڈونگا گلی،کالا باغ،ایوبیہ،خانسپور سمیت دیگر علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بھی بند ہو چکی ہے۔برفباری کے پانچویں سپیل سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ کے سیاحوں کو بھی راغب کیا ہے جس سے بڑی تعداد میں سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے ان مقامات پر موجود ہیں۔

اہم خبریں سے مزید