ملتان (سٹاف رپورٹر)سی سی پی او خرم شہزاد حیدر نے کہاہے کہ ملتان میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے‘ ملتان کو امن کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس کو عوام دوست بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پی ٹی آئی رہنما کوارڈینیٹر وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور ہیومن رائٹس ساؤتھ پنجاب قربان فاطمہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ا قربان فاطمہ نے سی پی او خرم شہزاد حیدر کو ملتان تعیناتی پر مبارک بادپیش کی ۔