• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد علوی ملتان انشورنس ٹربیونل میں تعینات

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان نے لاہور اور ملتان میں قائم انشورنس ٹربیونل میں لاہور ہائی کورٹ کے دو سابق جسٹس صاحبان کو چیئرپرسن تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ اس ضمن میں قانون و انصاف ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق علی اکبر قریشی کو لاہور جبکہ محمد خالد علوی کو ملتان میں تعینات کردیا گیا ہے ۔وہ تین سال کے لئے فرائض انجام دیں گے۔
ملتان سے مزید