اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ لال حویلی کے باہر بچپن میں کتابیں بیچتا تھا، جب سیاست شروع کی تو کچھ نہیں تھا، جوانی کے سات سال قید میں گزارے، کتاب ان لوگوں کے لئے لکھی ہے جنہوں نے اپنی سیاست کا کھوکھا خود لگایا ہواور انہیں سیاست ورثے میں نہ ملی ہو ،جب سیاست شروع کی تو کچھ بھی نہیں تھا، موجودہ دور میں میڈیا کی بہت اہمیت ہے،آج پاکستان میں سیاست میڈیا کی وجہ سے زندہ ہے، فواد چوہدری میڈیا سے بناکر رکھا کریں،قومی معیشت کو دبائو سے نکالنے کے لئے عمران خان کی جدوجہد جاری ہے ، کامیابی قوم کا مقدر بنے گی، اپوزیشن دانشمندی کا مظاہرہ کرے ، ترقی کی راہ میں کاوٹیں کھڑی کی گئیں تو اپوزیشن کے لیے زیادہ مسائل پیدا ہوں گے ، حکومت نے کورونا وبا کے دوران تاریخی کام کیے ہیں،ڈیمز کی تعمیر،صحت کارڈ ایسے منصوبے ہیں جن کی پوری طرح تشہیر نہیں ہو سکی ، پرویز مشرف جن دو چینلز کو لائسنس نہیں دینا چاہتے تھے ان کو منایا اور لائسنس دلوائے ، ہم سیلف میڈ لوگ ہیں۔