• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس عائشہ ملک کے سپریم کورٹ کے جج بننے سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر ابھریگا، جسٹس ناصرہ اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سابق جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے کہا ہے کہ جسٹس عائشہ ملک کے سپریم کورٹ کے جج بننے سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر ابھرے گا، پاکستان کے سوا تمام سارک ممالک میں سپریم کورٹ میں خاتون ججز تعینات ہیں، 74برسوں میں کوئی خاتون جج سپریم کورٹ میں تعینات نہیں ہوئی، پہلی دفعہ جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ میں جج کیلئے نامزد ہوئی ہیں، پاکستان کی آدھی آبادی عورتوں پر مشتمل ہے جسٹس عائشہ ملک ان کی دل کی بات کرسکتی ہیں، جسٹس عائشہ ملک آئین کے علاوہ کارپوریٹ لاء بھی سمجھتی ہیں، پاکستان نے سیڈو کو سائن کیا ہوا ہے اس حساب سے سپریم کورٹ میں کم از کم ایک تہائی یعنی پانچ ججز خواتین ہونی چاہئیں،بار کونسل نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کو چیلنج کردیا ہے کیونکہ بار کونسلوں میں بھی کوئی خاتون نہیں ہے۔ جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج کی تعیناتی کیلئے سینیارٹی سے متعلق ابہام خود پیدا کیے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید