کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کی ازسر نو تعمیر کے لئے ایف ڈبلیو او سے رابطہ کیا ہے۔امکان ہے کہ ڈیڑھ ارب روپے لاگت کے منصوبے کی ذمے داری اسےدی جائے گی ، حکومت سندھ تمام اخراجات برداشت کرے گی جس کے لئے پہلی قسط84کروڑ روپے رواں ماہ جاری کردیے جائیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس حوالے سےلیفٹیننٹ جنرل شاہد نیاز کی سربراہی میں ایکاسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کی لیز جو اگلے سال ختم ہورہی ہے امکان ہے کہ جلد اگلے 30سال کے لئے دوبارہ پی ایچ ایف کو مل جائے گی۔