کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجاب ہڑپہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کے پی کے ہمالیاز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں فائنل مقررہ وقت تک 1-1 سے برابر رہا۔ اس سے قبل دن کے پہلے میچ میں سندھ انڈس نے بلوچستان ہنگول کو 6-1 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔