کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ویسٹ انٹر کلب اینڈ پیرا تائی کوانڈوچیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان سندھ منور علی مہیسر مہمانِ خصوصی تھے، انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خصوصی کھلاڑیوں کے لیے 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، سرٹیفکیٹس اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔