کراچی(اسٹاف رپورٹر)انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 32 رنز سے شکست دے دی ۔بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں پر 136 رنز بنائے۔ سعدیہ اسلام 44 اور شیرینہ خاتون 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔پاکستان انڈر 19 ٹیم 9 وکٹوں پر 104 رنز بنا سکی۔ روائل فرحان 36 اور اقصیٰ حبیب 23رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ فرجانہ یاسمین میدھا نے 3 اور نشیتا اختر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔