میامی (جنگ نیوز) لیونل میسی نے ارجنٹائن کی قومی ٹیم سے الوداعی میچ کے بعد انٹر میامی کی جانب سے پہلے ہی مقابلے میں دو گول داغ دیے۔ امریکی فٹ بال لیگ کے میچ میں انٹر میامی نے ڈی سی یونائیٹڈ کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ میسی نے 47ویں اور 60ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچایا، جبکہ لوئس سواریز نے پہلے ہاف میں دو گول اسکور کیے۔ اس کامیابی کے بعد میسی کے رواں لیگ سیزن میں گولز کی تعداد 23 ہوگئی۔