• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرسی اے کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے ووڈورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون سات نے زون پانچ بلوز کو باآسانی 206 رنز سے شکست دیدی۔ زون سات نے 6 وکٹوں پر 352 رنز بنائے۔ حسن نعمان 128 ، حسن احمد 76 ، اسامہ 67 اور شایان احمد نے 27 رنز بنائے۔ اسپنر محمد حسن 52 رنز دیکر 3 وکٹ لیے۔ ناکام ٹیم 146 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ عبداللہ نے 71 رنز بنائے۔ اسپنر حسن صدیقی نے 21 رنز دیکر 5 شکار کیے۔
اسپورٹس سے مزید