• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 کرکٹ سہ روز میچ ڈرا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انڈر 17 اور سری لنکا انڈر 17 کے درمیان تین روزہ کرکٹ میچ ڈرا ہوگیا۔ملتان کرکٹ ا سٹیڈیم میں پاکستان انڈر 17 نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 434 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی۔محمد یوسف نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکا انڈر 17 نے پہلی اننگز میں 285 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔پاکستان کے فہد اقبال اور محمد احسان نے 5، 5 وکٹیں حاصل کیں۔
اسپورٹس سے مزید