کراچی( اسٹاف رپورٹر)قطر اولمپکس کمیٹی نے 2030 دوحاایشین گیمز کی میزبانی کے لئے تیاری شروع کردی،قطری حکام نے اس حوالے سے اپنے اجلاس میں مقابلوں کے مقامات کے ناموں کی منظوری دی، آرگنائزنگ کمیٹی کے سی ای او ڈاکٹر احمد عبداللہ البوعینین نےکہا ہے کہ ہمارے زیادہ تر کھیلوں کے مقامات بہتر حالت میں ہیں ، قطر کو بڑی چیمپئن شپ اور کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی کا وسیع تجربہ ہے، جہاں عالمی معیار کا انفراسٹرکچر موجود ہے ۔