• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ون ڈے: جارجیا وول کی سنچری، آسٹریلیا نے بنگلادیش کو ہرادیا

برسبین (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلادیش کو 9 وکٹ سے ہراکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ بنگلادیشی ویمنز ٹیم نے شوبھنا موستری کی 118 اور کپتان نگار سلطانہ کی ناقابل شکست 74 رنز کی اننگز کی بدولت 6 وکٹوں پر 220رنز بنائے، میگھن شٹ نے 36 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ جواب میں جارجیا وول نے 97گیندوں پر ناقابل شکست 131 رنز بنائے، فوبی لچ فیلڈ کے ساتھ 162 رنز کی اوپننگ شراکت قائم ہوئی اور آسٹریلیا نے ہدف 28.1 اوورز میں پورا کرلیا۔
اسپورٹس سے مزید