کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت کے خلاف ون ڈےسیریز کے پہلے تین میچز کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ نےاسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔پانچ ون ڈے میچزکی سیریز 4 نومبر سے آکلینڈ میں شروع ہو گی ۔ چوتھے اور پانچ ون ڈے کے لیے اسکواڈ میں تبدیلیاں کر کے اسے 13 تک محدود رکھا گیا ہے۔ فن ایلن ، لوکی فرگوسن اور ٹم سیفرٹ کی واپسی ہوئی ہے۔ ری کوری کے بعد ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔راچن رویندرا پہلے تین ون ڈے میچز کے لیے دستیاب ہوں گے ۔مچل سینٹنر قیادت کریں گے ۔