• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارحانہ اور بے خوف کرکٹ کا تسلسل جاری رکھیں گے، صاحبزادہ فرحان

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار فتح کے بعد عزم ظاہر کیا ہے کہ قومی ٹیم آئندہ بھی اپنا جارحانہ اور بے خوف انداز برقرار رکھے گی۔ معاذ صداقت اور عمران رندھاوا نے بہترین کارکردگی پیش کی۔فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قائد صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں ہمارا آغاز بے حد شاندار رہا، ٹیم نے جارحانہ حکمتِ عملی کو برقرار رکھا ۔ انہوں نے اوپنرز اور مڈل آرڈر بیٹرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا مقصد ٹیم کا بینچ اسٹرانگ کرنا ہے، اور خوشی ہے کہ جونیئرز نے بھی بھرپور ذمہ داری نبھائی۔ سیریز تو نام ہو چکی ہے، تاہم آخری میچ میں بھی جیت کا یہی تسلسل برقرار رکھا جائے گا تاکہ کلین سوئپ کیا جا سکے۔ اسٹیڈیم میں موجود شائقینِ کرکٹ نے بھی قومی ٹیم کی اس جاندار فتح پر بھرپور داد دی اور کھلاڑیوں کا لہو گرمائے رکھا۔
اسپورٹس سے مزید