• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 کرکٹ کپ: حذیفہ کی آل راؤنڈ کارکردگی، کراچی بلیوز کی فتح

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل انڈر 19 کپ 27-2026 کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں حذیفہ احسن کی سنچری اور تین وکٹوں کی کارکردگی نے کراچی بلیوز کو سیالکوٹ بلیوز کے خلاف 72 رنز سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔دائیں ہاتھ کے بلے باز حذیفہ نے 100 رنز بنا کر کراچی بلیوز کا اسکور 7 وکٹوں پر 226 تک پہنچایا اور پھر بولنگ میں 9 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے نتیجے میں سیالکوٹ بلیوز کی پوری ٹیم 154 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔گروپ اے میں، راولپنڈی نے ادریس حیات کے 85 اور محمد شعیب کے ناقابلِ شکست 57 رنز کی بدولت اے جے کے کے 6 وکٹوں پر 232 رنز کے ہدف کا تعاقب 45 اوورز میں مکمل کر لیا اور چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ شہریار کی 40 رنز کے عوض 5 وکٹوں کی کارکردگی نے سیالکوٹ کو ایبٹ آباد کی ٹیم 137 رنز پر آؤٹ کرنے میں مدد دی، جس کے بعد محمد عبدالقدیر کے 66 رنز کی بدولت ٹیم نے پانچ وکٹوں سے فتح سمیٹی۔گروپ بی میں، انشاء کے 71 رنز اور ابتسام اظہر کی 33 رنز کے عوض 4 وکٹوں نے لاہور بلیوز کو پشاور وائٹس کے خلاف 51 رنز سے کامیابی دلائی۔ طیب مختار کے ناقابلِ شکست 75 رنز اور ساحل علی کی 48 رنز کے عوض 5 وکٹوں کی مدد سے بہاولپور نے کراچی وائٹس کو 101رنز سے شکست دی۔گروپ سی میں، عبدالوحید کی سنچری کی بدولت فاٹا نے 9 وکٹوں پر 284 رنز بنائے جبکہ کوئٹہ کی ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ تاج محمد (12 رنز کے عوض 4 وکٹیں) اور حسنین عباس ڈار (13 رنز کے عوض 4 وکٹیں) نے لاہور وائٹس کو ملتان کی ٹیم 86 رنز پر آؤٹ کرنے اور محمد حسیب ضیاء کی 20 رنز کے عوض 5 وکٹوں کے باوجود پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کرنے میں مدد دی۔
اسپورٹس سے مزید