• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج، منی بجٹ منظور نہیں ہونے دینگے،شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ) قومی اسمبلی کا 40واں سیشن (آج)پیر سے شروع ہوگا۔

اہم اجلاس میں ضمنی فنانس بل2021 اور اسٹیٹ بینک بل پر عام بحث کی جائیگی، جبکہ حزب اختلاف نے منی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج)پیر کو طلب کرلیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ منی بجٹ منظور ہوا تو پاکستان کی معاشی خودمختاری ہار جائے گی۔

منی بجٹ بلڈوز کرکے منظور کرایا گیا تو پاکستان کی نئی اسٹیبلشمنٹ کا نام آئی ایم ایف ہوگا، منی بجٹ روکنے کی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں، منی بجٹ منظور نہیں ہونے دینگے 

اہم خبریں سے مزید