• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری جیسے واقعات بیڈ گورننس،ملکی بدنامی ہوئی،مذہبی ودیگررہنماء

لاہور(خصوصی رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے سانحہ مری پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مری جیسےواقعات ملک کی بدنامی کا باعث ہیں اوربیڈ گورننس کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،نائب مہتمم مولانا احمد حسن،حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبیدمولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مولاناحافظ مجیب الرحمن نے علماء و فضلاء اور متعلقین کوہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین ومصیبت زدگان کی مدد کریںتحریک لبیک پا کستان کے مرکزی رہنما مفتی محمد عمیر الازھری نے کہا ہے کہ مری دلخراش واقعے میں22 ہلاکتیں بد انتظامی کا نتیجہ ہیں حمایت اسلام طبیہ کالج لاہور کے چیئرمین حکیم عزیزالرحمن جگرانوی نے کہا کہ مری میں ہوٹل مالکان مافیا کی لوٹ مار،نجائز منافع خوری اورہوشربا ظالمانہ کرایوں کے اضافوں نے بھی سیاحوں اور خاندانوں کوسڑکوں،گاڑیوں میں بچوں سمیت پناہ لینے پرمجبور اورموت وبرفباری کے حوالہ کردیا ۔
لاہور سے مزید