ملتان (سٹاف رپورٹر)مری میں برفباری کے نتیجے میں ہونیوالی ہلاکتوں پر سیاسی و سماجی شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہمری میں معصوم لوگوں کی ہلاکت بڑا سانحہ،حکومت غفلت کے مرتکبذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے، خدمتِ انسانیت پارٹی پاکستان کے صدر محمد سلیم لغاری ، پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر میاں نورحمد سہو اورصوبائی جنرل سیکرٹری افتخار قریشی ، تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین، مسلم لیگ(ن) کےڈویثرنل صدرسپورٹس اینڈکلچرونگ محمدشہزادکریم بھٹی، پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سینئر نائب صدر سید بڈھن شاہ ، چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ برف میں دب کر زندگی کی بازی ہارنے والوں کی ذمہ اصل ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہے ۔ سپریم کورٹ مری سانحہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے غفلت و عدم توجہی کا مظاہرہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دے۔