• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد رائے آبادی اور فیملی پلاننگ کیلئے حکومتی سفیر مقرر


سماجی کارکن اور معروف گلوکار شہزاد رائے کو حکومت نے آبادی اور فیملی پلاننگ کا سفیر مقرر کردیا۔

صدر مملکت عارف علوی کی زیر صدارت وفاقی ٹاسک فورس پاپولیشن میٹنگ میں شہزاد رائے سے متعلق فیصلہ کیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں آبادی وسائل کے مقابلے میں زيادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے، شہزاد رائے اس حوالے سے عوام میں آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

شہزاد رائے اس سے پہلے بچیوں کی تعلیم، اسکولوں میں بنیادی سہولیات ديگر سماجی کاموں میں بھی حکومتوں کو مدد فراہم کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید