• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران بھارتی امداد افغانستان تک پہنچانے کیلئے تیار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ایران نے افغانستان تک غذا اور ادویات سمیت تمام طرح کا امدادی ساز و سامان پہنچانے میں بھارت کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللهیان نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے اس حوالے سے بات چیت کی ہے۔ بھارت نے بطور امداد افغانستان کو غذائی اجناس مہیا کرنے کیلئے پاکستان سے بھی رابطہ کیا تھا اور اپنے ٹرک پاکستانی سرزمین سے گزارنے کی درخواست کی تھی۔ پاکستانی کابینہ نے اس کی اجازت تو دی تھی تاہم بعض مسائل کی وجہ سے اس پر ابھی تک عمل نہیں ہو پایا۔ اس تناظر میں ایران کا اعلان اہمیت کا حامل ہے۔ 

اہم خبریں سے مزید