کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے طالبان حکومت کے نمائندوں سے مثبت مذاکرات کے باوجود واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ فی الحال طالبان حکومت تسلیم نہیں کررہے، جامع حکومت کے قیام کی صورت میں ہی اسے تسلیم کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا کہ طالبان کے نمائندوں سے ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات بہت مثبت رہے تاہم ایران ابھی اس مقام تک نہیں پہنچا کہ وہ افغانستان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے۔