• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شخص نے کورونا ویکسین کی 11 ڈوز لگوالیں


پڑوسی ملک بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ عجیب و غریب واقعات پیش آتے ہیں جوکہ کافی حیران کُن ہوتے ہیں، اب حال ہی میں بھارت میں ایک شخص نے کورونا ویکسین کی ایک یا دو نہیں بلکہ 11 ڈوز لگوالی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار سے تعلق رکھنے والے 84 سالہ شخص نے کورونا ویکسین کی 11 ڈوز لگوالی ہیں جس کے بعد متاثرہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

84 سالہ بھارتی شخص اُس وقت سرخیوں میں آیا کہ جب بہار کے محکمہ صحت کے کارکنان نے اُسے اُس وقت پکڑا کہ جب وہ کورونا ویکسین کی بارہویں ڈوز لینے کی کوشش کررہا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شخص نے دعویٰ کیا کہ 11 مرتبہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد اُنہیں کچھ سنگین بیماریوں سے نجات مل گئی جن میں وہ مبتلا تھے۔

بھارتی شخص نے یہ بھی بتایا کہ اُنہوں نے مختلف شناختی کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی 11 ڈوز لگوائیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید