• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کور کمانڈرز کانفرنس، مری اور بلوچستان میں فوج کے ریلیف آپریشن کی تعریف

راولپنڈی(مانیٹرنگ نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مری اور بلوچستان میں قدرتی آفات میں پھنسے متاثرین کی مدد اور پاک ‏فوج کے ریلیف آپریشن کو سراہااور ‏فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیاجبکہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تربیت جاری رکھنے پر ‏زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں داخلی سیکورٹی ‏کی صورتحال اور بارڈر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،کانفرنس کے شرکاءکو آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں اور متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے ‏فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تربیت جاری رکھنے پر ‏زور دیا۔ 

کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف نے مری اور بلوچستان میں قدرتی آفات میں پھنسے متاثرین کی مدد کو ‏سراہتے ہوئے ریلیف آپریشن میں شامل فارمیشن کی کوششوں کی تعریف کی۔

اہم خبریں سے مزید