• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کی منصورہ آمد، ملک IMF کا اصطبل بن گیا، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ) منصورہ میں ایم کیو ایم کے سابق کنوینئرفاروق ستار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک معاشی بحرانوں کی زد میں، آئی ایم ایف کا اصطبل بن گیا ہے،وزیراعظم نے گھبرانا نہیں کی رٹ لگائی ہوئی ہے، انکے پاس اعلانات کا وقت بھی نہیں بچا، ہمارا یہ خیال ہے کہ اب وزیراعظم گھبرانا نہیں کی رٹ چھوڑیں جانے کی تیاری کریں، اسٹیٹ بنک ہمارے ہاتھوں سے نکل رہا ہے جبکہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ،کوئی اکیلی پارٹی یا شخص ملک کو موجودہ بحرانوں سے نہیں نکال سکتا، سیاسی جماعتوں کو کم ازکم کراچی کی صورت حال اور معیشت کی بحالی جیسے اہم امور پر اتحاد اور اتفاق دکھانا چاہیے، انھوں نے قومی ایجنڈا کی تشکیل کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی بھی تجویز دی،فاروق ستار نے جماعت اسلامی کی جانب سے ملکی مسائل پر مسلسل آواز بلند کرنے کے عمل کی تعریف کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی دھرنا کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔سراج الحق نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر نے خود اعتراف کر لیا کہ حکومت امریکا کی تابع ہے۔ 22کروڑ غیور عوام کے ایٹمی پاکستان کو امریکا کے تابعدار حکمران نہیں چاہئیں۔

اہم خبریں سے مزید